حیدرآباد آباد۔13۔مارچ (اعتماد نوز)تشکیل تلنگانہ کے لئے اہم رول ادا کرنے
کے بعد ٹی آر ایس کی جانب سے تلنگانہ میں طلبا کو اسمبلی سیٹو ں میں
نمائندگی کے دریعہ انہیں اسمبلی روانہ کرنے سے متعلق ٹی آر ایس کے سربراہ
کے چندرا شیکھر راؤ کے کئے گئے اعلان کے بعد آج ٹی آر ایس کی جانب سے
اسکی
حلاف ورزی پر عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا تنظیموں نے شدید برہمی کا اظہار
کیا اور کہا کہ چندرا شیکھر راؤ اب اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے
ہیں۔انہوں نے کل کے سی آر کی جانب سے بنک اکاؤنٹ کے ذریعہ چندوں کو جمع
کرنے کی اپیل پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر اب اپنی دکان
کھول لی ہے۔